زاہد بشیر
گول// گول کے علاقہ ٹھٹھارکہ میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگوں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسی دوران لوگوں نے دس دن کے اندر اندرعلاقے میں نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کی مانگ کی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 1980میں ہائر سکینڈری سکول کے قریب ٹرانسفارمر نصب کیا گیا تھا لیکن تب سے یہاں کوئی ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر دیو محلہ ، شیخ محلہ اور ماگرے محلہ شامل ہے جہاں کی عوام بجلی کے لئے ترس ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی وولٹیج اتنی کم ہوتی ہے کہ آج کے جدید دور کے ڈیجیٹل بلب نو وولٹ بھی نہیں چل پاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر15سال اعجاز احمد خان نے حکومت کی اور ہر وقت یقین دہانیاں کرائیں اُس کے بعد دیگر کئی سیاسی لیڈران نے لوگوں کو سبز باغ دکھائے لیکن کوئی کچھ نہیں کر پایا ۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں نئے ٹرانسفارمر کی مانگ کو لے کر ہم ایکسن رام بن کے پاس گئے ، ڈی ڈی سی چیئر پرسن کے پاس گئے لیکن تمام لوگوں نے صرف یقین دہانیاں دیں لیکن زمینی سطح پر کوئی کام نہیں ہوا ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم 10دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر دس دن کے اندر اندر علاقے میںنیا ٹرانسفارمر نہیں لگا تو ہم سنگلدان بازار میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کی ذمہ واری محکمہ پر عائد ہو گی ۔