گاندربل+کولگام// گاندربل کے منیگام،بنہ ہامہ،وطشن سمیت دیگر کئی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال پر محکمہ بجلی کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان علاقوں میں بجلی کی موجودہ صورتحال نے اُن کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ہے ۔ویلفیئر کمیٹی منیگام نے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف تین چار گھنٹوں کو ہی بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے۔کولگام کے کنڈ اور واری پورہ گائوں کے لوگوں نے کُنڈ قاضی گنڈ روڑ پر دھرنادیکر محکمہ بجلی کے خلاف مظاہرہ کیا،انہوں نے محکمہ بجلی پر الزام لگایا کہ انہیںشیڈول کے مطابق بجلی میسر نہیں کی جارہی ہے۔دھرنا کی وجہ سے کنڈ قاضی گنڈ روڑ پر ٹریفک جام رہا ۔ بعد میں مظاہرین افسران کی یقین دہانی کے بعد پرامن طور منتشر ہوئے۔