زاہدبشیر
گول//آئے روز محکمہ بجلی کی جانب سے گول و ملحقہ جات میں بجلی چوری کو روکنے اور کنکشن رجسٹر کروانے کی مہم کو تیز کرتے ہوئے عبدالحمدی انسپکٹر کی قیادت میں ایک ٹیم نے گول بازار وملحقہ کا دور کیا جہاں انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ جلد از جلد کنکشن کو رجسٹر کروائیں اور اگر کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر کنکشن پایا گیا تو اُس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ سرکار کی جانب سے اسکیموں کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں ۔ اس دوران انہوں نے کئی جگہوں سے غیر قانونی طو رپر بجلی استعمال کرنے پر کنکشن کاٹ دئے اور صارفین سے کہا کہ جن کی فیس بقایا ہے وہ بھی جلد از جلد فیس ادا کریں ۔