بجلی ٹرانسفار خراب ہونے سے صارفین پریشان

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت موڑا اے میں بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ کئی دنوں سے خراب ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلا ت درپیش ہیں ۔مکینوں نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنچایت کی وارڈ نمبر دو میں نصب کردہ بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ 15دنوں سے خراب ہو ا ہے لیکن ابھی تک حکام کی جانب سے اس کی مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے عام صارفین کیساتھ ساتھ طلبا ء کی پڑھائی بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔انہوں نے محکمہ کے آفیسران و ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کئی مرتبہ مشینری کے خراب ہونے کی جانکاری فراہم کی گئی تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی معقول قدم نہیں اٹھایا جاسکا ۔محمد طارق اور گفتار لون نامی مکینوں نے بتایا کہ محکمہ کے ملازمین صرف لوگوں کے گھروں تک بجلی کے بل ارسال کرتے ہیں جبکہ خراب مشینری کی مرمت میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں لگاتار اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔صارفین نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ بجلی کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔