کنگن//گونچھی محلہ اکہال کنگن میں گزشتہ د س روز سے بجلی نہ ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس محلے کا بجلی ٹرانسفارمر دس دن قبل خراب ہوگیا اور اُسے مرمت کرنے کیلئے محکمہ کے اہلکار ورکشاپ پر لے گئے ۔جاویداحمد ایک مقامی شہری کے مطابق تب سے محلہ گھپ اندھیرے میں ہے اور محکمہ اہلکاروں نے ابھی تک ٹرانسفارمر کے ٹھیک کرکے واپس نہیں لایا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گونچھی محلہ اکہال کے خراب ہوئے بجلی ٹرانسفارمر کے فوری طور ورکشاپ سے ٹھیک کرکے واپس لا یا جائے اور محلہ میں نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کو سردی کے ان ایام میں مشکلات سے نجات مل جائے۔