بجبہاڑہ// اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ کے مضافات گاڈ ہانجی پورہ میں دوکمسن بچیوںکی پُراسرار گمشدگی کے بعدسخت تشویش پائی جاتی ہے ۔پولیس نے 14سال عمرکی دونوں بچیوںکی تلاش شروع کردی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق گاڈ ہانجی پورہ بجبہاڑہ کے رہنے والے دوشہریوں علی محمدڈار اور فاروق احمدڈار نے پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں یہ تحریری شکایت درج کرائی کہ اُن کی کمسن اورنابالغ بیٹیاں پُراسرار طورپرلاپتہ ہیں ۔انہوں نے پولیس کوبتایاکہ ہم نے دونوں بچیوںکوتمام ممکنہ جگہوں پرتلاش کیا لیکن دونوں کاکہیںسے کوئی سراغ نہیں مل پایا ۔علی محمدڈار اور فاروق احمدڈار نے بجبہاڑہ پولیس کوبتایاکہ دونوں کمسن لڑکیاں2،اگست سوموار سے لاپتہ ہیں ۔پولیس تھانہ بجبہاڑہ نے تحریری شکایت پردونوں بچیوں کی گمشدگی کے سلسلے میں ایف آئی آرزیرنمبر222/2021کے تحت معاملہ درج کیا ۔پولیس نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر چودہ سال عمرکی دونوں نابالغ لڑکیوں کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی ۔اُدھر لاپتہ لڑکیوں کے اہل خانہ نے خاص وعام سے اپیل کی ہے کہ اگرکسی بھی شخص کوسائمہ جان عرف سویٹی اورسمرن جان کے بارے میں کوئی بھی سراغ ہوتووہ پولیس کومطلع کریں۔