راجوری //راجوری ضلع میں جموںو پونچھ شاہراہ آئی ای ڈی برآمد ہونے کے بعد بتھونی علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم چلائی گئی جس کے دوران ملحقہ علاقوں میں کئی جگہوں کی باریک بینی سے تلاشی کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کی جانب سے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم چلائی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ایک خفیہ جانکاری کی بنیاد پر پولیس اور فوج نے علاقہ میں تلاشی کے دوران تین کلو وزنی آئی ای ڈی برآمد کرلیا تھا جس کے بعد محاصرہ اور تلاشی کے دائرہ کو مز ید وسیع کر دیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے مزید علاقہ کا محاصرہ کر کے علاقہ کی تلاشی کی جبکہ اس دوران محکمہ گریف کے کیمپ کی تفصیلی جانچ کی گئی لیکن شام کے وقت تلاشی مہم کو ختم کردیا گیا ۔