بانہال // بانہال میں لوگوں کی بھاری بھیڑ بازاروں کی طرف امڈ کر آرہی ہے جس کی وجہ سے کووڈانیس کی وبائی بیماری کو پھیلنے میں مزید مدد مل رہی ہے۔قصبہ بانہال میں لوگوں کے بھاری رش کی وجہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کورونا وائرس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں اور انتظامیہ کی طرف سے کووڈ رہنما اصولوں کیلئے جاری گائیڈ لائنز کا لوگوں پر دور دور تک۔جوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا تھا۔بانہال میں پچھلے کئی روز سے کورونا وائرس سے متاثرہ ایکٹیو پازیٹیو کیسوں کی تعداد میں جہاں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے وہیں پانچ افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے اور پچھلے چند روز سے تین افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ عوام کی بلا روک نقل وحرکت اور آئے روز کے کیسوں اور اموات کی وجہ سے محکمہ صحت کے حکام پریشا ہیں۔ اس سلسلے میں بلاک میڈیکل افسر بانہال ڈاکٹر رابعیہ خان نے ایک پریس کانفرنس طلب کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور انتظامیہ کو سخت اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر رابعیہ خان بی ایم او بانہال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹیسٹ اور ویکسین کرنے کیلئے تعاون کریں اور بازاروں میں بلا وجہ گھومنے پھرنے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام اور سب ضلع انتظامیہ بانہال ذاتی دلچسپی سے معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کیں ہیں لیکن عوامی ن و حرکت کو کم کرنے کیلئے چار پانچ روز تک مکمل لاک ڈاؤن کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کورونا وائرس کی چین کو توڑا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے ٹیسٹنگ اورٹیکہ کاری مہم جاری ہے