محمد تسکین
بانہال// جمعرات کی دوپہر بعد بانہال ریلوے سٹیشن کے نزدیک جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیش آئے کار کے حادثے ہیں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ یہ کار جموں سے وادی کشمیر کی طرف آر ہی تھی اور ابتدائی طور معلوم ہوا ہے کہ اس کار کو پیچھے کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری جس کی وجہ سے یہ کار دیوار سے ٹکرائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی وہاں سے بھاگ نکلی ہے۔ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے سوار کی شناخت عادل نبی شیخ ولد غلامنبی شیخ ساکنہ بجبیہاڑہ اننت ناگ کے طور کی گئی ہے اور بانہال ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا ہے جبکہ دوسرے معمولی زخمی کی شناخت شاہد شفیع ولد محمد شفیع ساکنہ بجبیہاڑہ اننت ناگ کے طور کی گئی ۔بانہال پولیس نے ایک کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔