بانڈی پورہ میں25 کنال جنگلات اراضی سے قبضہ ہٹالیا گیا

بانڈی پورہ//محکمہ جنگلات نے کھویہامہ رینج کے کمپارٹمنٹ نمبر 106میں 25 کنال اراضی سے قبضہ ہٹالیا اور کھڑی فصلوں کو تباہ کر دیاجبکہ اجس بانڈی پورہ رینج کے ملکہامہ جنگل میں دس کنال جنگلات اراضی سے بھی قبضہ ہٹالیا گیا۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر بانڈی پورہ شبیر احمد بٹ کی ہدایت پر کھویہامہ رینج آفیسر محمد مقبول لون اور بانڈی پورہ فارسٹ کنٹرول روم کے رینج آفیسر نے مشترکہ طور پر بیٹ فارسٹر اور بیٹ سے وابستہ اہلکاروں کے ہمراہ جنگلات اراضی کو چھڑانے کی کارروائی عمل میں لائی۔ جنگلات کا یہ وسیع رقبہ غیرقانونی طور پر قبضے میں لیا گیاتھا اور مکئی وراجماش کا فصل حاصل کیا جاتا تھا۔ ادھررینج آفیسر اجس کی قیادت میں ملکہامہ جنگل میں جنگلات اراضی سے غیر قانونی قبضہ ہٹالیا گیا۔