بانڈی پورہ میں روڑ ریس کا انعقاد

 سرینگر//بانڈی پورہ میں محکمہ زونل فزیکل ایجوکیشن نے مقامی فوجی یونٹ کے اشتراک سے روڑ ریس کا انعقاد کیا۔  ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفیسر غلام قادر بٹ نے ہری جھنڈی دکھاکر ریس کوروانہ کیا۔ ریس تکیہ احمد شاہ سے شروع ہوکرکھیل میدان کے قریب گنڈقیصر برج پر اختتام پذیر ہوئی۔ زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر محترمہ سفورہ بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔ ریس میں بلاک بانڈی پورہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلاب نے شرکت کی۔صبح کو شروع ہوئی ریس میں 200شرکاء ، جن میں 14اور 17برس سے کم لڑکوں اورلڑکیوں نے شرکت کی جبکہ تدریسی عملہ، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر، رہبر کھیل اور رضاکار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ 17برس سے کم عمر کے گروپ میں عامر احمد ملک اور مہنازہ بانو نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد رمضان ملہ اور طیبہ رحمان نے 14برس سے کم عمر کے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقعہ پر DYSSOنے ریس میں شرکت کرنے والے طلاب کومبارکباد دیتے ہوئے زونل سربراہان پر زور دیا کہ وہ کووڈ19رہنما خطوط کے تحت کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔ انہوںنے طلاب پر زوردیا کہ جسمانی اور ذہنی طور صحت مند رہنے کیلئے کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوںنے طلاب کو یقین دلایا کہ کھیل کے ڈھانچے کو بہتربنانے کیلئے محکمہ وعدہ بند ہے۔ تقریب میں میجر آر جموال نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو انعامات اور یادگاری نشان سے نوازے گئے۔