گاندربل //ارشاد احمد//بانڈی پورہ کے پہاڑی علاقے گریز میں بالی وڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے جمعرات کو حد متارکہ کے ساتھ علاقہ تلیل سے ملحقہ نیرو گاں میں اسکول کی عمارت کی تعمیر کیلئے 1کروڑروپے کا عطیہ کیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اکشے کمار گریز آگئے اوران کے ہمراہ فوج کے اعلی افسران تھے۔ اس موقعہ پر اکشے کمار کا پرتپاک اور گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا جس کے بعد سہ پہر کو انہوں نے گریز سیکٹر میں موجود لائن آف کنٹرول کے قریب موجود علاقہ تلیل کا دورہ کیا ۔انہوں نے نیرو گاں میں موجود سکول کی تعمیر کے لئے 1 کروڑ کا عطیہ کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے بچوں،فوج کے جوانوں اور بی ایس ایف کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے وہاں تعینات بی ایس ایف یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں مقامی لوگوں کے ساتھ رقص بھی کیا۔