سرینگر// جموںوکشمیر میں کورونا وائرس مثبت معاملات اور اموات میں اضافے کے پیش نظر بانہال اور بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس کو منگل 11مئی سے 16مئی تک ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایریا منیجر ریلوے ثاقب یوسف نے بتایا کہ 16 مئی کی شام تک ٹرین خدمات معطل رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان کے پاس ٹرین کی خدمات ایک ہفتہ کے لئے معطل کرنے کی ہدایت ہے جس کو صورتحال کے مطابق مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے باوجود ٹرین سروس کل نشستوںکے برعکس 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چل رہی ہے۔شمالی ریلوے حکام کے مطابق یہ سروس 10مئی سے16مئی تک ایک بار پھر بند رہے گی تاکہ کورونا پھیلاو کی زنجیر کو توڑنے میں مدد مل سکے۔