مینڈھر //بار ایسوسی ایشن مینڈھر کا ایک اجلاس بار صدر ایڈوکیٹ جاوید احمد خان کی قیادت میں منعقد ہو ا ۔اس اجلاس میں وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اجلاس کے دوران بارایسوسی ایشن مینڈھر کے کام کاج پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔اجلاس کے دوران منتظمین کی جانب سے باڈی میں کچھ تبدیلی کی گئی ۔اس تبدیلی کے تحت ایڈوکیٹ فرید چوہدری کو ایسوسی ایشن کا نائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ ایڈوکیٹ نثار چوہدری کو باڈی میں بطور جنرل سیکریٹری شامل کر دیاگیا ۔دنوں وکلاء نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو یقین دلایا کہ وہ ایسوسی ایشن کیلئے محنت و لگن کیساتھ کام کریں گے ۔