عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// سیکورٹی فورسز نے سنیچر کی دیر شام شمالی کشمیر کے سچلیوارن جنگلاتی علاقے میں ملی ٹینٹوںکے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ مشترکہ تلاشی آپریشن مخصوص اور معتبر معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے بارہمولہ میں شروع کیا تھا۔ آپریشن کے دوران ایک ٹھکانے کا پتہ چلا اور بعد میں اس کی مکمل تلاشی لی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا، جسے بعد میں موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔سیکورٹی اداروں نے برآمد شدہ مواد کی ملکیت اور اس کے استعمال کے بارے میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔