درہال//بارشوں سے درہال میں ایک پکا مکان تباہ ہوگیاہے تاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔علاقے میں شدید بارشیں ہوئیں جس کے دوران مختیار احمد ولد عبدالرحمن ساکن ڈڈاج تحصیل درہال کاپکا مکان ایک پسی کی زد میں آکر تباہ ہوا۔ایک مقامی شخص نے بتایاکہ اگرچہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیںہواالبتہ مکان تباہ ہوگیاہے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات علاقے میں شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے کئی جگہوں پر پسیاں گرآئی ہیں۔