مینڈھر //کشمیر کے علاقے کنگن میں واقع بابا نگری زیارت پر سالانہ عرس میں شرکت کیلئے خطہ پیر پنچال سے ہزاروں لوگ گاڑیوں پر سوار ہوکر مغل شاہراہ کے ذریعہ کشمیر روانہ ہوئے ہیں ۔ آٹھ جون کو بابا نگری میں عرس ہورہاہے جس میں ہر سال کی طرح امسال بھی بڑی تعدا دمیں عقیدتمندوںنے راجوری اور پونچھ سے مغل شاہرا ہ پر سفر کرتے ہوئے پیر گلی عبور کی ۔بدھ کے روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ سینکڑوں گاڑیوں میں سوار ہوکر مغل شاہراہ کے راستے پیر گلی سے ہوتے ہوئے کشمیر چلے گئے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال بہت بڑی تعداد میں عقیدت مند اس عرس میں شامل ہوتے ہیں جن میںراجوری اور پونچھ سے تعلق رکھنے والے عقیدتمندوں کی بھی کافی تعداد ہوتی ہے ۔