بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں مشاعرے کا انعقاد

راجوری //با با غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں پروفیسر اکبر مسعودوائس چانسلر کی صدارت میں آزادی ِ ٔ ہند کے حوالے سے ایک شاندارمشاعرہ منعقد کیا گیا ۔شعبہ اردو اور ڈین سٹوڈنٹ ویلفیئر کے اشتراک سے منعقدہ مشاعرے میں پروفیسر اکبر مسعود وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی،پروفیسر اقبال پرویز ڈین آف اکیڈمک افیئرز،محمد اسحاق رجسٹرار اورپروفیسر جی ایم ملک ڈین آف اسٹوڈنٹ ویلفیئر بھی موجودتھے ۔مشاعرے کی ابتدا میں ڈاکٹر مشتاق احمد وانی صدر شعبۂ اردو نے جہاں وائس چانسلرکی عزت افزائی کی وہیں انھوں نے خطبہ ٔ استقبالیہ بھی پیش کیا۔اس دوران پروفیسر اکبر مسعوداور دیگر ان نے ڈاکٹر مشتاق احمد وانی کی تحقیقی وتنقیدی کتاب ’’ترسیل وتفہیم‘‘کی رسم رونمائی انجام دی ۔اس کتاب پر شعبۂ اردو کے ایک ریسرچ اسکالر ساجد منیر نے اپنے تاثرات کو تحریری صورت میں پیش کیا ۔مشاعرے کے آغاز میں ڈاکٹر شمس کمال انجم صدر شعبۂ عربی نے اپنا کلام پیش کیا ۔انھوں نے جدید مسائل حیات اور عملی صورت حال پر اپنے اشعار پیش کئے۔ڈاکٹر رفیق انجم اسسٹنٹ پروفیسر شعبہء اسلامک اسٹڈیز نے اپنی اردو اور گوجری غزلیں پیش کیں ۔ان کے علا وہ ڈاکٹر لیاقت حسین نیر اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ اردو،ڈاکٹر اشرف ملک، تنزیل ربانی، گلشن رشید ، آسیہ فردوس،زاہد ناصر،ترنم صدیق اور ڈاکٹر رضوانہ شمسی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ٔ اردو نے بھی شرکت کی