بائیڈن کانیتن یاہو کو فون

واشنگٹن // امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا ہے اور غزہ میں سیز فائر کی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ امریکا اس تنازع کے حل کے لیے مصر اور دیگر فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ امریکا جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔جو بائیڈن نے غزہ تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ایک ہفتے کے دوران صدر بائیڈن کا اسرائیلی وزیرِ اعظم سے یہ تیسری مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب پیر کو اسرائیلی جیٹ طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جب کہ حماس نے بھی اسرائیل کی جانب راکٹ برسائے۔