ادہم پور//گورنر انتظامیہ کی جانب سے سرکاری دفاتر میں بائیو میٹر حاضری سسٹم نصب کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے تمام افسران کے لئے ایکروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا تا کہ افسران کو اس سسٹم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ادہم پور نے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور واضح کیا کہ سرکاری احکامات کے مطابق جن ملازمین کو جون کے اواخر تک بائیو میٹرک حاضری سسٹم کے ساتھ نہیں جوڑا گیا ہوگا انہیں تنخواہ نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو تلقین کی کہ وہ 30جون 2018تک تمام ملازمین کے اندراج کو یقینی بنائیں اور ان کی تنخواہ کے ساتھ اس ضمن میں ایک سرٹیفکیٹ بھی ٹریجری میں دیا جائے گا کہ جس میں اس بات کی سند دی جائے گی کہ جن ملازمین کی تنخواہ جاری کی جا رہی ہے انہیں بائیو میٹر ک حاضری کے تحت درج کر لیا گیا ہے ، اس سرٹیفکیٹ کے بغیر ٹریجری آفیسر کوئی بھی تنخواہ بل پاس نہیں کریں گے۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے پائور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ بائیو میٹر ک حاضری سسٹم کے بارے میں حاضرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور بائیومیٹر ک سافٹ وئیر کی تنصیب اور انٹری ڈاٹا وغیرہ کے بارے میں بتایا۔ اس موقعہ پر اے ڈ ی ڈی سی ، اے ڈی سی، اے سی آر، سی ایم او، چیف ایجوکیشن آفیسر، ایگزیکٹو انجینئران، تحصیلداران، زونل ایجوکیشن افسران اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔