رام بن//راجیو گاندھی پنچایت سنگٹھن کی جانب سے بلاک کنونئروں ، ضلع پنچوں اور سرپنچوں کا ایک اجلاس زیر قیادت جنرل سیکرٹری پردیش کانگریس کمیٹی اور ریاستی کنونئر راجیو گاندھی پنچایت سنگٹھن جے اینڈ کے شاہنواز چودھری منعقد ہوا۔اجلاس میں سابقہ ممبر اسمبلی اشوک کمار، ضلع کانگریس رام بن کے صدر ارون سنگھ راجو، این ایس یو آئی کے ریاستی صدر نیرج کندن ، پی وائی سی کے سیکرٹری اعجاز احمد اور بلاک صدر فاروق چودھری نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام پنچوں اور سرپنچوںبشمول بالک کنوئینروں نے ایک قرار داد پاس کی
،جس میںسرکار کے سرپنچ کے لئے بالواسطہ انتخاب منعقد کرنے کے خلاف جد و جہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں آئین ہند کی73ویں ترمیم کو ریاست جے اینڈ کے میں لاگو کرنے کے لئے جد و جہد کرنے کا حلف بھی لیا گیا۔ شاہنواز نے بی جے پی سرکار کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں خصوصاً جے اینڈ کے میں اختیارات کومرکوز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گُذشتہ انتخابا ت کے موقعہ پر وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں گے تو آئین کی 73ویں ترمیم کو لاگو کیا جائے گا لیکن اب یہ سرکار اسے لاگو کرنے کے بجائے پنچایتی راج ایکٹ کو کمزور بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مخلوط ریاستی سرکار پر الزام لگایا کہ وہ اختیارات زمینی سطح پر منتقل کرنے کے بجائے سول سکرٹریٹ میں رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسکے خلاف جد و جہد کریں گے جسکے لئے وہ پہلے مرحلہ میں جموں سے لوگوں کو اسکی جانکاری دیں گے۔انہوںنے کہا کہ کانگریس ااور نیشنل کانفرنس کی سابقہ مخلوط سرکار نے اس ایکٹ کو اسمبلی میں پاس کیا تھا لیکن موجودہ سرکار پُرانے پنچایتی راج کی جانب گامزن ہے،جو کسی بھی صورت میں قابل تسلیم نہیں ہوگا۔انہوں نے سرکار سے آئین کی 73ویں ترمیم کو لاگو کرنے کی اپیل کی بصورت دیگر وہ سرکار کے خلاف مہم شروع کریں گے۔