ترال//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے گوجر بستی دودھ مرگ کہلیل کا تفصیلی دورہ کر کے عوامی مشکلات اور شکایات جائزہ لیا ۔دورے کے دوران مقامی لوگوں نے اے ڈی سی سے کہا کہ 2014کے دوران گائوں میں قائم مڈل سکول کا درجہ بڑھایا گیا لیکن بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے جس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ لوگوں نے رنگ لمن کے مقام پر ایک کلوٹ تعمیر کرنے کے علاوہ علاقے میں اندورونی سڑکیں بہتربنانے کا مطالبہ کیا ۔ شبیر احمد رینہ نے گنڈ تل کے پانی ریزرو ائیزر اور ایک میدان کا دورہ کیا جہاں لوگوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں ایک پارک کو تعمیر کیا جائے۔علاقے میں ایک سڑک پر تنازعہ کی وجہ سے کام رکا پڑا ہے جس کو موقع پر ہی حل کیا گیا ہے اور محکمہ دیہی ترقی کو16اکتوبر تک دوبارہ سڑک پرکام شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے لوگوں کے مطالبات غورسے سنے اور فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔مقامی لوگوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے ۔ ان کے ہمراہ تحصیلدار ترال اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔