عظمیٰ نیوز سروس
رائے پور// چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن نے پٹرول میں 20 فی صد ایتھنول کی آمیزش (ای20) سے پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے معاملے میں ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ اور اس کے آتھورائزڈ ڈیلر ‘نویرا مینٹینو اسکائی ا?ٹو موبائلز’ کو سروس میں کمی اور غیر منصفانہ تجارتی رویے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے صارف کے حق میں ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ کمیشن نے کمپنی کو ہدایت دی ہے کہ وہ 45 دنوں کے اندر صارف کو اسی ماڈل کی نئی ای-20 کے موافق کار فراہم کرے یا پھر گاڑی کی قیمت، انشورنس اور ار ٹی او سمیت کل 20,50,288 روپے واپس کرے۔ اس کے ساتھ ہی ذہنی اذیت کے ازالے کے طور پر ایک لاکھ روپے، عدالتی اخراجات کے لیے 10 ہزار روپے اور ادائیگی تک 7 فیصد سالانہ سود دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ یہ حکم کنزیومر فورم کے چیئرمین پرشانت کنڈو اور ممبر ڈاکٹر ا?نند ورگیس کے بنچ نے دیا ہے۔کمیشن کے سامنے پیش کیے گئے دستاویزات کے مطابق، رائے پور کے رہائشی ڈاکٹر پرمود دیوڑا نے 3 جون 2024 کو ماروتی گرینڈ ویٹارا اسٹرانگ ہائبرڈ زیٹا پلس 1.5 سی وی ٹی کار 18.29 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ انشورنس اور ا?ر ٹی او سمیت گاڑی پر کل 20,50,288 روپے خرچ ہوئے تھے۔ کار وارنٹی کی مدت کے اندر تھی، لیکن تقریباً 21,913 کلومیٹر چلنے کے بعد، 11 نومبر 2024 کو انجن میں خرابی کا پتہ چلنے پر کار چلانا بند کر دی گئی۔شکایت کنندہ کے مطابق گاڑی کو کئی بار مجاز ورکشاپ لے جایا گیا۔ پہلی بار پٹرول ٹینک خالی کر کے صاف کیا گیا اور نیا پٹرول ڈال کر گاڑی واپس کر دی گئی، لیکن کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد انجن دوبارہ بند ہو گیا۔