سرینگر //جموں و کشمیر میں پیر کو سب سے زیادہ 1لاکھ 78ہزار389افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے ۔ پیر کو جموں و کشمیر سرکار نے بھی اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر میںسب سے زیادہ 1لاکھ 78ہزار لوگوں کو ٹیکہ دئے گئے۔ لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے نے اپنے ایک ٹیویٹ میں لکھا ’’ہیلتھ ورکروں، ڈاکٹروں اور ڈی سیز کو انکی انتھک کوششوں کیلئے مبارک باد پیش کرتا ہوں‘‘۔ گورنر نے اپنے ٹیوت میں مزید لکھا ’’ ماسک لگائے، ٹیکہ لگائو اور محفوظ رہو‘‘۔جموں و کشمیر میں پیر کو دئے گئے 1لاکھ 78ہزار 389 ویکسیننوں میں اننت ناگ میں 23090،کولگام میں 8159، شوپیان میں 5859، پلوامہ میں 8743، سرینگر میں 20873، بڈگام میں 15528، بارہمولہ میں 20804، کپوارہ میں27041، بانڈی پورہ میں 6942، گاندربل میں 5119، جموں میں 9432، ادھمپور میں3675، راجوری میں 4879، کٹھوعہ میں 4054، رام بن میں 1872، ڈوڈہ میں 3656، کشتواڑ میں 1700 ، ریاسی میں 2714 جبکہ سانبہ میں 1733افراد کو کورونا مخالف ٹیکے دئے گئے ہیں ۔ اسطرح جموں و کشمیر میں ابتک 1کروڑ 20لاکھ 10ہزار 512افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے جن میں 1کروڑ 12لاکھ 16ہزار 608افراد 18سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ 5لاکھ 95ہزار781فرنٹ لائن ورکروں اور 1لاکھ 98ہزار123ہیلتھ ورکروں کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔
ملک میں21,799 کیس،180ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار گراوٹ اور ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے گزشتہ 200 دنوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 2،64،458 رہ گئی ہے ۔دریں اثنا ، اتوار کو ملک میں 23 لاکھ 46 ہزار 176 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 90 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 861 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار،799 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 702 ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا مزید 26،718 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ہلاکت خیز وبا کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 247 ہو گئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 6،099 سے گھٹ کر دو لاکھ 64 ہزار 458 رہ گئے ہیں۔ اسی درمیان مزید 180 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،48،997 ہوگئی ہے ۔
جموں کشمیر میں 100مثبت
۔22جموں اور 78وادی سے متاثر،کوئی فوتیدگی نہیں
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41ہزار 702ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7مسافروں سمیت مزید 100افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 29ہزار 889ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی جموں و کشمیر میں وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4424 بنی ہوئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 100افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجن میں جموں میں 22جبکہ کشمیر میں 78افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثرہونے والے 78افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 74افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 74افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 44، بارہمولہ میں 2، بڈگام میں 6، پلوامہ میں 5، کپوارہ میں 3، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 9، کولگام میں 1 اور شوپیان میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 5ہزار978ہوگئی ہے۔ اس دوران پیر کو وائرس سے کشمیر میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2250ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ اور پونچھ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 22افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے کے 22متاثرین میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ 19افراد مقامی سطح پررابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے22متاثرین میں جموں میں 10، راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 4، کشتواڑ میں 1،رام بن میں 2 جبکہ ریاسی میں 3افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاچرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار911تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی مسلسل دوسرے دن کسی بھی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2174بنی ہوئی ہے۔