نئی دلی// وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے اتوار کو دوسری سرجیکل سٹرائیک کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں فیصلہ کن کارروائی ہوگی لیکن حکومت منصوبہ بندے کے بارے میں جانکاری نہیں دے سکتی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سرحد پار در اندازی کے بارے میں کیا حکومت کوئی مضبوط کارروائی کرے گی تو انہوں نے کہا ہاں۔انکا کہنا تھا’’ کیا ہم نے میڈیا کو پہلے بتایا تھا کہ سرجیکل سڑتائیک کرنی ہے، آپریشن ختم ہونے کے بعد جانکاری دی گئی‘‘۔انہوں نے کہا ہم آپکو نہیں بتائیں گے کہ کیا کرنا ہے لیکن ہم بہر صورت فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں وہ سب کریں گی جو انہیں کرنا ہوگا،آپ نتائج دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں افرا تفری کا چیپٹر بہت جلد اختتام کو پہنچے گا۔