نیویارک //ایکواڈور کی جیل میں2 حریف گینگز کے مابین جھڑپ سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے ۔ ایکواڈور کے صدر گوئیلرمو لاسو کا کہنا تھا کہ سپاہیوں نے جیل کا گھیراؤ کرلیا ہے اور عملے کی کمی کی شکار جیلوں میں سے ایک ہے۔خیال کیا جارہا ہے میکسیکن منشیات فروش گیگنز سے منسلک ایک تصادم کے بعد قیدیوں میں بندوقوں اور دستی بموں سے مسلح جھڑپ شروع ہوگئی تھی۔صدر گوئیلرمو لاسو نے جھڑپ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی نئی تعداد کا اعلان کیا اور جیل میں ہوئے قتلِ عام کو ’افسوسناک واقعہ‘ قرار دیا۔جیل میں قید افراد کے پریشان اہلِ خانہ نے احاطے میں گھوڑوں پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں سے سوالات کیے جس پر فوجیوں اور ایک ٹینک کو جیل کی حفاظت پر مامور کردیا گیا۔