عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//نجی شعبے کے قرض دہندہ ایکسس بینک نے ہفتہ کے روز یہاں اپنی پہلی ڈیجیٹل لاکر پر مرکوز برانچ کا افتتاح کیا۔بینک کے بیان کے مطابق، یہ نئی برانچ محفوظ بینکاری کے تصور کو نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے، جس میں جدید خودکار نظام، اعلی سکیورٹی، اور منفرد کسٹمر تجربہ شامل ہے۔اس برانچ کا افتتاح فنانشل سروسز سیکرٹری ایم ناگراجو نے بینک کے ایم ڈی امیتابھ چودھری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر منیش شرما کی موجودگی میں کیا۔بھارت میں سیف ڈپازٹ لاکرز کی دستیابی میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، خاص طور پر گنجان آباد شہری علاقوں میں۔صنعتی اندازوں کے مطابق، 2030 تک تقریبا 6 کروڑ امیر بھارتیوں کو بینک لاکرز کی ضرورت ہوگی، جبکہ موجودہ فراہمی تقریبا 60 لاکھ لاکرز تک محدود ہے۔یہ کمی بڑے شہروں میں زیادہ نمایاں ہے، جہاں شہری زندگی تیزی سے گیٹڈ رہائشی علاقوں کے گرد مرکوز ہو رہی ہے۔