این ڈی آر ایف کا بچاؤ آپریشن پر موک ڈرل کا انعقاد دی سی کاضلع میں این ڈی آر ایف کی مستقل کمپنی کی تعیناتی پر زور

عظمیٰ نیوز سروس

رام بن// ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے ا قدرتی آفات اور انسانی آفات کے دوران بچاؤ کاموں کیلئے تیاریوں کے بارے میں 10 روزہ بیداری اور مظاہرے کے پروگرام کی اختتامی تقریب کی صدارت کی۔اس پروگرام کا اہتمام نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے ضلع انتظامیہ رام بن کے تعاون سے ضلع کی مختلف تحصیلوں میں منعقدہ دس روزہ بیداری اور مظاہروں کے ایک حصے کے طور پر کیا تھا۔

 

ایک معلوماتی تقریب کے انعقاد کیلئے 13 ویں بٹالینNDRF ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامی کمپلیکس، رام بن میں منعقدہ موک ڈرل کا مقصد تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز کو زلزلے، آتشزدگی کے واقعات اور دیگر آفات سے نمٹنے کے لیے بچاؤ اور ہنگامی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع رام بن کی ٹوپوگرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے قدرتی آفات، لینڈ سلائیڈنگ، آگ اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سے نمٹنے کے علاوہ دریا میں ڈوبنے والے لوگوں کو بچانے کے لئے رام بن میں ایک مستقل این ڈی آر ایف جزو قائم کرنے کیلئے این ڈی آر ایف کو ایک تجویز پیش کی ہے ۔ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ ضلع انتظامیہ رام بن میں ایس ڈی آر ایف اور مقامی سول کیو آر ٹی ٹیموں کو مضبوط بنا کر ایک مقامی رضاکار فورس کے قیام پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف، ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن (ڈی ایم آر آر) کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آپدا مترا اسکیم تیار کی جس کے ذریعے رام بن کے 100 نوجوانوں کو جموں میں بچاؤ کی پیشگی تربیت دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رامبن میں آپدامتروں کے اچھے اتحاد کے ساتھ وہ این ڈی آر ایف کے مضبوط ستون بن سکتے ہیں۔