این جی او’’ تھرڈ آئی ‘‘کا ایثار

 جموں//این جی او’’ تھرڈ آئی ‘‘انٹی کرائم ٹیم نے جمعہ کے روز موضع بڈھوال کے ضرورت مند کنبوں کی ضرورت مند لڑکیوں کے لئے راشن اور شادی کا سامان تقسیم کیا۔موضع کے کنبہ کی مان نے این جی او سے رابطہ کرکے چیئر مین شام لعل گپتا سے اسکی بیٹی کی شادی کے لئے نقدی یا شادی کا سامان مہیا کرنے کی درخواست کی۔اس درخواست پر این جی او کے رضاکاروں نے دیکھا کہ اس لڑکی کے گھر میں آمدنی کا کوئی وسیلہ نہیں ہے اور اسکا بوڑھا باپ بھی ٹھیک نہیں تھا ،جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔این جی او نے لڑکی کی شادی کے لئے سامان بطور عطیہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کے ہمسایوں نے کہا کہ نہ تو گائوں کا کوئی نمائندہ اور نہ ہی محکمہ سماجی بہبود لڑکی کی شادی کے لئے مدد کرنے کو تیار تھا۔این جی او نے کچا مال بشمول مسالہ جات، تیل، میک اپ کٹ، ریفائنڈ تیل، ساڑھیاں ، برتن ،میٹرس، بیڈ شیٹ، رضائی،چاول، کھانڈ و دیگر سامان فراہم کیا۔ایس ایچ او بشناہ انسپکٹر رتن سنگھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مُجھے فخر ہے کہ میں این جی او کا حصہ ہوں۔ انہوںنے این جی او کے چیئرمین کو سماج کی بھلائی کے لئے کام کرنے پر ستائش کی اور انہیں اسی جذبہ سے لوگوں کی خدمت جاری رکھنے کو کہا۔این جی او کے چیئرمین نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ انکی تنظیم لوگوں کی مدد کیلئے ہمیشہ تیارہے۔انہوں نے کہا کہ این جی او نے پہلے ہی موضع الاھ،فٹوال ،ارنیا، میراں صاحب ،بشناہ، کوٹھے کتھر اور جوین میں ضرورت مند لڑکیوں کی شادی کے لئے سامان مہیا کیا ہے۔اس موقعہ پر شام لعل گپتا، راکیش کمار، روی، جسویندر ،سنی،سیما ،نہا، سنسار، راجیش، موہن ،کلونت و دیگران بھی موجود تھے۔