عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ//ایک اہم نفاذ کی کارروائی میں ایکسائز رینج جنوبی کشمیر نے مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر نو وتھواننت ناگ ینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مار20 لیٹر لاہن، جو کہ ناجائز شراب کا پیش خیمہ ہے، ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔ایکسائز کمشنر، سباش چندر چھیبر کی ہدایت پر ٹیم نے اننت ناگ کے گائوں نوووتھو میں واقع اینٹوں کے بھٹوں پر ایک سلسلہ وار چھاپے مارے۔چھاپے کے دوران، ٹیم نے اینٹوں کے ایک بھٹے سے ملحقہ 20 لیٹر لہن برآمد کیا۔یہ لہن کو چھپایا گیا تھا اور اسے ایکسائز ٹیم نے موقع پر ہی تباہ کر دیا تھا۔بیان کے مطابق ناجائز مواد کو فوری طور پر موقع پر تلف کر دیا گیااور اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو غیر قانونی کشید سے متعلق سنگین قانونی اثرات سے باخبر کیا گیا۔ یہ کارروائی غیر قانونی شراب کی لعنت سے نمٹنے کے لیے محکمہ ایکسائز کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتی ہے، جو کہ صحت عامہ اور حفاظت کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔ محکمہ ایکسائز خطے میں شراب کی غیر قانونی تیاری اور تجارت کے خاتمے کے لیے چوکس اور پرعزم ہے۔؎یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ ایکسائز نے گذشتہ کئی ہفتوں کے دوران بڈگام ،پلوامہ اور بارہمولہ اضلاع میں اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مارے اور سینکڑوں لیٹرناجائز شراب کو ضبط کرکے موقعہ پر ہی تلف کیا ۔