راجوری //پی ڈی پی کے سینئر لیڈر و کابینہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کہاہے کہ حال ہی میں ہوئے قانون ساز کونسل کے چنائو میں پارٹی کی طرف سے سیٹ ہار نے میں مخلوط اتحاد کاکوئی رول نہیں ہے ۔راجوری میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے ذوالفقار نے کہا’’ہم نے ایم ایل سی کی سیٹ ایک ایم ایل اے کی وجہ سے کھوئی جنہوں نے ہماری حمایت نہیں کی ‘‘۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی کا اس سلسلے میں کوئی رول نہیں ہے اور یہ صرف ایم ایل اے کی وجہ سے ہوا۔دریں اثناء اس نشست پرپارٹی کے امیدوار عبدالقیوم ڈار نے کہاکہ بھاجپا کادفاع کرنے والے ہی اس سارے معاملے کی سازش رچنے والے ہیں ۔تاہم انہوںنے اس سلسلے میں کسی کام نام نہیں لیا۔