عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// عالمی توانائی منڈیوں میں اتار چڑھائو کے درمیان بھارتی گھروں تک ضروری ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا قومی ترجیح بن گیا ہے۔ اس صورتحال میں ریلائنس انڈسٹریزنے گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق وہ حکومتی ہدایات کے مطابق جام نگر میں واقع اپنی ریفائنری اور پیٹروکیمیکل تنصیبات سے ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ جام نگر دنیا کا سب سے بڑا مربوط ریفائننگ مرکز سمجھا جاتا ہے۔ریلائنس کا کہنا ہے کہ اس کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ ریفائنری آپریشنز کو بہتر بنایا جائے اور ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ ہو، جس سے گھریلو مارکیٹ میں سپلائی مستحکم اور قابلِ اعتماد رہے۔