نئی ہیلتھ سنٹر کی عمارت ویران ،سالہاسال سے کرایہ کے کمرے میں
ظفر اقبال
اوڑی/اوڑی کنٹرول لائن پر واقع ” بٹگراں” نامی گاوں میں ہیلتھ سب سنٹر کئی سالوں سے ایک کرئے کے کمرے میں چل رہا ہے جبکہ سال 2021 میں سنٹر کے لئے بنائی گی عمارت ویران پڑی ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سال 2012 میں سرکار نے انکے علاقے کے لئے ہیلتھ سب سنٹر کے لئے 9 لاکھ روپے منظور کئے تھے جسکے بعد سال 2021 میں انکے علاقے میں سب سنٹر کی عمارت کھڑا کی گئی مگر وہ ابھی تک ویران پڑی ہوئی ہے اور سب سنٹر کا کام کاج ایک کرائے کے کمرے میں چل رہا ہے۔مقامی آبادی نے بتایا سب سنٹر میں ابھی تک کوئی بیت الخلا کا کوئی انتظام نہیں ہے نہ عمارت کے ارد گرد پانی نکاسی کا کوئی نظام ہے ۔انہوں کہا آگر سرکار نے یہ رقم طبی سہولیت کے لئے فراہم کئے تھے پھر اسے ایسے کیوں ضائع کیا جا رہا ہے۔مقامی آبادی نے بتایا کہ انک علاقہ ایک سرحدی علاقہ ہے یہاں کے لوگ بہت پسماندہ ہیں ۔اگر یہاں کسی شخص کو طبی سہولیت کی ضرور پڑتی ہے تو اسے اوڑی اسپتال جانا پڑتا ہے جبکہ علاقے کی رابطہ سڑک بھی خراب ہے اور مریضوں کو اوڑی پہنچنے میں طرح طرح کی دشوریاں پیش آتی ہیں۔انہوں نے کہا جب آرپار گولہ باری ہوتی ہے تو یہ علاقہ مکمل طور ہر متاثر رہتا ہے۔مقامی آبادی نے وزیر صحت ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے اپیل کی ہے کہ اس حولے سے ایک انکوائری کی جائے کہ ابھی تک اس عمارت کو کار آمد کیوں نہیں بنایا گیا۔