سرینگر//ایس پی کالج گرائونڈ میںٹی20کرکٹ میچ میں گریٹر کشمیر XIنے دلچسپ مقابلہ میں ایس پی کالج سٹافXIکو 6رنوں سے ہرایا۔ گریٹر کشمیرXI نے ٹاس جیت لیا اور بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر بلال جلدی آوٹ ہوگیا۔ نثار شاہ نے دوسرے اوپنر شیخ پرویز کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے 100رن کی شراکت داری کی۔ شیخ پرویز نے جی کے کی طرف سے سب سے زیادہ 51رن بنائے جبکہ نثار نے 34رن بنائے۔ جی کے نے 20اوور میں 144رنوں کا مخالف ٹیم کو ہدف دیا۔ ایس پی کالج سٹاف نے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے بہترین بلے بازی کی اور 5اوورمیںبغیر کسی نقصان کے50رن بنائے۔ جی کے کے نثارحافظ نے چھٹے اور میں نثار شاہ کی گیند پر شاندار کیچ لیتے ہوئے میچ کارخ پلٹ دیا۔نثار شاہ اور نثار حافظ نے ایس پی کالج کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ ڈالی اور فقط 138رن ہی بناپائی۔ نثا ر حافظ نے 4جبکہ نثار شاہ نے3وکٹیں حاصل کیں۔ جی کے نے میچ 6رنوں سے جیت لیا۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر)خورشید احمد خان نے جیتنے اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی دی۔ ڈاکٹر خان نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔