سرینگر//ایس پی کالج سرینگر کی کلچرل کمیٹی نے کل یہاں ڈبیٹ اینڈ سمینار کمیٹی کے اشتراک سے یومِ اساتذہ کا انعقاد کیا ۔ تقریب کو ایس پی کالج کے سابق پروفیسر، پروفیسر محی الدین حاجنی کے نام منسوب کیا گیا ۔ تقریب میں کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شیخ جاوید ، کلسٹر یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمکس پروفیسر محمد اسلم بابا اور دیگر معززین تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر پروین پنڈت ، ایس پی کالج کی پرنسپل نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے پروفیسر حاجنی کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی ۔ تقریب میں طلاب نے ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے اساتذہ کی جانب سے طلاب کیلئے اختیار کئے جانے والے درس و تدریس کے طور طریقوں کو اجاگر کیا ۔
ایس پی کالج میں یومِ اساتذہ منایا گیا
