ایس بی آئی شاخ تا اقبال نگر راستہ انتہائی خراب | میونسپل حکام سے مشکلات کو حل کرنے کا مطالبہ

سرنکوٹ//سرنکوٹ ایس بی آئی بینک شاخ تا گرل مڈل سکول اقبال نگر جانے والا راستہ انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے عام لوگوں و راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مکینوں نے میونسپل حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ راستہ سموٹ ،کلر کٹل ،پمروٹ اور اقبال نگر کے مکینوں کیلئے ایک واحد بڑاراستہ ہے لیکن گزشتہ کئی عرصہ سے مذکورہ راستہ خراب ہو تا جارہا ہے ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل حکام کئی مرتبہ رجوع کرنے کے بعد بھی راستہ کومعیاری بنانے کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دے رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں نکاسی آب کا نظام بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ گندگی کے ڈھیر ہمیشہ ہی جمع رہتے ہیں ۔انہوں نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ راستے کی حالت کو درست کیا جاسکے ۔