پونچھ//ایس ایس پی پونچھ راجیوپانڈے نے ضلع پولیس لائن میں جوانوں کےلئے سہولیات کوبہتربناتے ہوئے اپ گریڈکی گئی میس سہولت کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی ڈی اے آر موہن شرما ، ڈی ایس پی آپریشن بھیشم دوبے، ایس ایچ او پونچھ سچندر پال کے علاوہ دیگرافسران بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر ایس ایس پونچھ نے جوانوں کےلئے بہترسہولیات فراہم کرکے پولیس کومضبوط کرنا ہماری ترجیح ہے۔اس دوران پولسی جوانوں نے سہولیات بہتربنانے کےلئے ایس ایس پی کاشکریہ اداکیا۔بعدازاں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر ،پونچھ پولیس کے 26 ویں بیچ کے کورس اختتام کے سلسلے میں تقریب منعقدہوئی جس میں 60 طلباءمیں سٹینوگرافی،کٹنگ ٹیلرنگ اورکمپیوٹرکورسوں کے اسنادتقسیم کیے۔اس دوران طلباءنے اپنے تجربات مشترک کئے اورپولیس کی کاوشوں کوسراہا۔