سرینگر//پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کی صدارت میں ریاست میں سرو سکشھا ابھیان کے تحت کام کر رہے اساتذہ کی بہبود کے لئے تشکیل شدہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ محکمہ کے سیکرٹری اجیت کمار ساہو نے ایک پریذنٹیشن کے ذریعے ان اساتذہ کی بہبود ، مستقلی اور ترقیوں کے لئے روڈ میپ کی جانکاری پیش کی۔ انہوں نے ریکروٹمنٹ رولز، رہبر تعلیم اساتذہ کی تازہ بھرتی اور ترقی کو اس انداز میں روکنے کی جانکاری دی جس سے جنرل لائین اساتذہ کے کیرئیر کو نقصان نہ پہنچے۔کمیٹی نے ایس ایس اے اساتذہ کی ایک ماہ کی تنخواہ چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد واگذار کرنے کی سفارش کی۔ نوین چودھری نے کہا کہ ریاستی سرکار مذکورہ اساتذہ کے جائیز مطالبات پر غور کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے گی اور اس معاملے پر مزید تبادلہ خیال دربارمؤ کے بعد ہوگا۔میٹنگ میں محکمہ کی کمشنر سیکرٹڑی سریتا چوہان، ڈائریکٹر بجٹ، سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سمگر سکشھا اور ناظم تعلیم نے بھی شرکت کی۔