ایس او ایف اولمپیائڈ میں جموں کے طلاب کی شاندار کارکردگی

 نئی دہلی//جموں کے طلاب نے ایس او ایف اولمپیائڈ میں ریاستی رینک حاصل کرکے اپنے والدین کا نام روشن کیا ۔ چھٹے ایس او ایفاولمپیائڈ امتحان 2017-18 کے دوران 30 ممالک کے 1400شہروں سے45000 سکولوں نے شرکت کی۔اولمپیائڈ میں جموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس مقابلہ میں جموں سے  21371.طلاب نے شرکت کی تھی جن میں سے 4 نے ریاستی رینک حاصل کی۔  انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپائڈ میں پہلی رینک جی ڈی گوئینکا پبلک سکول کی وردی شرما اور ردھوان آملہ نے حاصل کی۔انٹرنیشنل انگلش اولمپیائڈ میں کے سی انٹرنیشنل سکول اور آرمی پبلک سکول سنجواںکے آدرش ٹھاکور او ر رودرجوگھئیلکرنے پہلی اور دوسری ریاستی رینک حاصل کی۔سائنس اولمپیائڈ فائونڈیشن کی جانب سے اس سلسلہ میں نئی دہلی میںعزت افزائی اور ایوارڈ عطا کرنے کے لئے  ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کے دوران  بین الاقوامی رینک حاصل کرنے والے تین اعلی ٰرینک حاصل کرنے والوں کو انعامات سے سرفراز کیا گیا ۔ پہلا ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو فی کس  .50,000روپے اور ایک گولڈ میڈل ،میرٹ سرٹیفکیٹ  ،رینک 2 میں 60ایوارڈ دئے گئے ،جن کو فی کس 25000/روپے ،ایکسلور میڈل،میرٹ سرٹیفکیٹ، رینک نمبر تین حاصل کرنے والوں میں بھی60ایوارڈ دئے گئے جو کہ فی کس 10000 روپے اور ایک کانسے کا تمغہ اور میرسرٹیفکیٹ  پر مشتمل تھا ۔اس موقعہ پر 30ممالک کے 25پرنسپلوں اور 50 اعلیٰ اساتذہ کی نقد انعامات، مومینٹو اور توصیفی اسناد سے عزت افزائی کی گئی۔پروگرام کا آغاز دی انڈین ہیبٹیٹ سنٹر نئی دہلی میں روایتی چراغ روشن کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔اس موقعہ پر معزز مہمانوں میںوزیر مملکت برائے قانون و انصاف پی پی چودھری، این آئی ٹی منی پور کے یسابق  چیئر مین پروفیسر وائی ایس راجن،اسرو کے پروفیسر مچھیل کنگ، انسٹیچوٹ آف کمپنی سیکرٹرئیز آف انڈیا کے صدر مارکینڈ لی لی بھی شامل تھے۔