یو این آئی
واشنگٹن//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے مجھ سے کہا ہے کہ بمباری روک دو، ایران پر بمباری جلد روک دی جائے گی۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایرانی حکام نے حملے روکوانے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے، لیکن ٹرمپ نے کہا اگر مفاہمتی یادداشت پر اتفاق نہ ہوا تو بمباری کل رات بھی جاری رہے گی۔ یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب وہ سچویشن روم میں نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ساتھ موجود تھے۔
ایرانی کی سرکاری خبر رساں ادارے نے ٹرمپ دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کے کسی عہدیدار نے ٹرمپ کو حملے روکنے کا نہیں کہا ہے۔ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ ایران پر حملوں میں اسرائیل شامل نہیں تھا اور ایرانی فضاں میں امریکی لڑاکا طیارے پرواز کر رہے ہیں۔دریں اثنا، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہ ایران کے خلاف ناکہ بندی بحری جنگی تاریخ کی سب سے کامیاب ترین ناکہ بندی ثابت ہوئی ہے، اور ایران تیزی سے ایک ناکام ریاست بننے جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں کو ایران پر دبا بڑھانے میں مثر قرار دیا، اور لکھا ایران نے بہت وقت ضائع کیا ڈیل نہ کرنے پر ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، ایرانی بحریہ اور فضائیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا، وہ اب صرف باتیں کرتا ہے عملی طور پر کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔