ریاسی//تین روزہ تاریخی اگھارجیتومیلہ عقیدت واحترام کے ساتھ شروع ہوگیاجس میں کثیرتعدادمیں عقیدت مندوں اوریاتریوں نے شرکت کی۔ اس دوران میلے کاافتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پراسنا راماسوامی نے سینئرپولیس آفیسران، سول سوسائٹی ممبران ومقامی کمیٹی ممبران کی موجودگی میں کیا۔میلے کے افتتاحی روز رنگارنگ ثقافتی پروگرام جولوک ڈانس، سکٹ اورڈراموں پرمبنی تھے اوراس پروگرام میںباواجیتوکی سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہدکے پیغام کواُجاگرکیاگیاجس کی وجہ سے ثقافتی پروگرام عقیدت مندوں وسیاحوں کی توجہ کے مرکزرہے۔اس دوران عقیدت مندوں نے باواجیتوکوشاندارخراج عقیدت پیش کیا۔ا س دوران مقررین نے کہاکہ باواجیتوکی زندگی کسانوں کی زندگی اورسماجی برائیوں کے خلاف جدوجہدکی عملی مثال ہے۔تین روزہ میلے کے دوران نٹرنگ کی طرف سے دوسٹیج شومنعقدکرنے کے علاوہ ایک روایتی دنگل کابھی اہتمام کیاجائے گا۔