جموں//اگنیٹڈ مائنڈس نے آئی اے ایس اورکے اے ایس امتحانات 2018-19(نئے طرز) کے اُمیدواروں کیلئے انسٹی چیوٹ کے احاطے گول مارکیٹ ،گاندھی نگرمیں ورکشاپ(کوچنگ) کااہتمام کیا۔اس دوران متعلقہ ٹیچروں بشمول وزٹنگ فیکلٹی نئی دہلی ، نے اُمیدواوروں کو آئی اے ایس /کے اے ایس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے فارمولے سکھائے ۔یہ انسٹی چیوٹ ویداس کیرئیراکیڈمی کے زیرنگرانی کام کررہاہے۔اس انسٹی چیوٹ میں ورلڈکلاس انفراسٹریکچرہے اوریہاں آڈیو،ویژول سہولیات ،وآئی فائی اوردہلی کے اساتذہ تربیت دیتے ہیں۔اس موقعہ پر گیسٹ سپیکروں میں وسیم راجہ ،کے اے ایس ،اے سی آرسانبہ، دانش رسول میرکے اے ایس بڑی براہمناں، گوتم کمانت ،سی ایس اے ٹی اورمعیشت کے ماہرین ،وشال سدھوترہ، پولٹیکل سائنس اورہسٹری کے ماہرین مکیش شرما، سوشائٹی اورجیوگرافی کے ماہرین دہلی سے اورڈاکٹررویدہ سلام آئی آرایس شامل تھے۔ ایک تحریکی ویڈیوبھی اُمیدواروں کودکھائی گئی۔