اننت ناگ //اچھ بل اننت ناگ میں پولیس نے دھماکہ خیز شیل کو بر آمد کرکے ناکارہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے نوگام گاؤں میں زنگ آلودہ دھماکہ خیز شیل پایا گیا۔پولیس نے دھماکہ خیز مادہ پائے جانے کے بعد بم ڈسپوزل اسکوارڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کوطلب کیا اور دھماکہ خیز شیل کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیاگیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز شیل زنگ آلود تھا اور یہ ممکنہ طور پر چند برسوں سے اس علاقے میں پڑا تھا۔