نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس سمیت اپوزیشن کی 14 پارٹیوں نے حکومت سے پارلیمانی جمہوریت کا احترام کرکے پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کروانے کی اپیل کی ہے ۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپنے سخت رویہ کے سبب تعطل جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اپوزیشن کے جن رہنماؤں نے یہ بیان جاری کیا ہے ، ان میں راجیہ سبھا کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے ، نیشنلسٹ کانگر پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار، ڈی ایم کے ’ کے رہنما ٹی آر بالو اور تیروچی شیوا، کانگریس کے رہنما آنند شرما، سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما رام گوپال یادو، ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک او برائن اور کلیان بنرجی، شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت اور وِنَے راؤت ، راشٹڑیہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما منوج جھا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ‘مارکسسٹ’ کے رہنما ای کریم، عام آدمی پارٹی کے رہنما سشیل گپتا، آئی یو ایم ایل کے ای ٹی محمد بشیر، نیشنل کانفرسن کے رہنما حسنین مسعود ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما ونے وسوم، آرایس پی کے رہنما این کے پریم چندرن اور ایل جے ڈی کے ایم وی شریئم کمار شامل ہیں۔