پونچھ// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا ایک اجلاس سابق ایم ایل اے پونچھ اور پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جے کے اپنی پارٹی کے سینئر رہنماالحاج بشیر احمدخاکی ، سرجن سنگھ ،ممتاز راجہ منظور سیٹھ ، عمران خان موجود تھے۔ اس دوران متعدد افراد نے شاہ محمد تانترے کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت کی۔شامل ہونے والوں میں چوہدری محمد رشید ، چوہدری مجید چیچی ، ظفر چیچی ، سائیں محمد رفیق ،چودھری حسین ، جنگباز جٹ ، عمران راشد ، محمد جمیل خادم حسین۔ محمد شبیر چوہدری، جمیلہ اختر، سلیمہ ، فردوسانجم فریدہ بی ، نازیہ بی، تعظیم اختر قابل ذکر ہیں تانترے نے نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا۔ادھر پنچایت کنویاں اپر میں بھی ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی رہنما شمیم احمد ڈار کوآرڈی نیٹر پیر پنجال ، تنویر چودھری صوبائی سیکرٹری یوتھ ونگ، گرو دیو سنگھ، رفیق میر افضل خان جنجوعہ نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر خطاب کرنے والی اہم شخصیات میں سید عنایت شاہ،بجن سنگھ ، گنگندیپ سنگھ اور دیگر شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز تنویر چودھری صوبائی سیکرٹری یوتھ ونگ جموں کشمیر اپنی پارٹی نے پارٹی منشور تقسیم کیا ۔اس موقعہ پر کوآرڈی نیٹر پیر پنچال شمیم ڈار نے لوگوں سے خطاب کیا۔ لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی خراب حالت جیسے مسائل اٹھائے۔ پارٹی قائدین نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ تمام مسائل ضلع انتظامیہ کے ساتھ اٹھائیں گے اور ان کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔