جموں//اپنی پارٹی کی طرف سے جموں میں پارٹی لیڈران اور ورکروں کا یک روزہ کنونشن منعقد کیاگیا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے بیچ پارٹی کی پالیسیوں وپروگراموں متعلق عوام سے رابطہ قائم کرنے کے لئے حکمت عملی پر غوروخوض کیاگیا۔ کنونشن کا اہتمام ضلع صدر جموں اربن پرنو شگوترہ نے کیاتھا جس میں سنیئرلیڈران بشمول سابقہ ایم ایل سی وجنرل سیکریٹری وجے بقایہ، وکرم ملہوترہ، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہااپنی پارٹی کا قیام دفعہ370اور35Aکی منسوخی کے بعد غیر یقینی صورتحال کے بیچ میں عمل میں لایاگیاتھا تاکہ لوگوں کے مسائل ومشکلات کو اُجاگر کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی نے حقیقت پسند اور حق گو قائد الطاف بخاری کی قیادت میںتعمیر و ترقی اور حصول اہداف کی بنیاد پر دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے پرعزم ہے ، جس میں اہم ریاستی درجہ کی بحالی اور اپنے منفرد ثقافتی اور علاقائی تشخص تحفظ کا ہے۔اپنی پارٹی صوبائی صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر کی عوام بالخصوص نوجوانوں کا پارٹی کا زبردست تعاون مل رہا ہے جوکہ پارٹی کی صداقت پرمبنی پالیسیوں سے متاثر ہیں۔