عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے ترال اور شمالی کشمیر کے پٹن سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سیاسی کارکنوں، جنہوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت کا باضابط اعلان کیا، کا استقبال کیا۔اس سلسلے میںسرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر پرایک تقریب کا انعقاد ہوا۔موصولہ بیان کے مطابق پلوامہ کے ترال سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی کارکنان جنید میر اور عبدالرحمن گوجر اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی صدر الطاف بخاری کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔
ایک علیحدہ موقع پر پٹن سے تعلق رکھنے والے عمران مجید، داود احمد، بلال بشیر، مختار احمد وانی، ظفر احمد وانی اور دیگر کئی اہم سیاسی و سماجی کارکنان بھی پارٹی میں شامل ہوئے۔نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے بخاری نے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی انہیں اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کے لیے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔الطاف بخاری کے علاوہ جن رہنمائوں نے نئے اراکین کا خیرمقدم کیا ان میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، چیف ترجمان و اسٹیٹ سیکریٹری منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، اسٹیٹ یوتھ سیکریٹری و ترجمان یاور دلاور میر، اسٹیٹ سیکریٹری (آرگنائزیشن) و ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ، حلقہ انچارج پٹن ریاض احمد شیخ اور دیگر شامل تھے۔