اپنی مدد آپ کے تحت وارڈ نمبر 12 کے عوام نے چندہ جمع کرکے گلی کی مرمت کی

کشتواڑ//کشتواڑ میونسپل کمیٹی کے وارڈ 12 کی عوام نے خود سے چندہ جمع کر کے گلی کی مرمت کی جبکہ عوام نے متعدد بار میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی نوٹس میں گلیوں کی خستہ حالی کو درست کرنے کیلئے آواز اٹھائی تھی مگر میونسپلٹی کے ذمہ داران نے کوئی توجہ نہیں دی جسکے بعدعوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے از خود گلی کی مرمت کی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ وارڈ قصبہ کے بالکل قریب ہے لیکن بدقسمتی سے  انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ اگرچہ انھوں نے کئی مرتبہ عہدیداران کو اس سے متعلق آگاہ بھی کیا لیکن باوجود اسکے آج تک اسکی مرمت نہ ہوسکی جسکے بعد مقامی لوگوں نے چندہ جمع کیا۔ انھوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی اب صرف برائے نام ادارہ رہ گیا ہے جبکہ زمینی سطح  پر کوئی بھی کام نہیں ہورہا ہے جسے عوام اب تنگ آچکی ہے ۔