اٹلی: کیبل کار کے حادثے میں 14 افراد ہلاک

لندن//اٹلی میں جھیل ماگیوری کو قریبی پہاڑ سے جوڑنے والی کیبل کار 20 میٹر گہرائی میں گرنے سے14 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ اسٹریسا۔ موٹارونے کیبل کار جھیل ماگیوری پر سیاحوں اور مقامی افراد کو سطح سمندر سے ایک ہزار 400 میٹر کی بلندی پر موٹارونے پہاڑ کی چوٹی تک 20 منٹ میں لے کر پہنچتی ہے۔اسٹریسا کی میئر مارسیلا سیورینو نے قومی نشریاتی ادارے 'آر اے آئی کو بتایا کہ 'ہم تباہ حال اور تکلیف میں ہیں۔دوسری جانب اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے متاثرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی بچوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔مارسیلا سیورینو نے کہا کہ 'کیبل کار جب پہاڑ کی اونچائی پر جارہی تھی اس وقت حادثہ پیش آیا اور کیبِن نے 20 میٹر گہرائی میں گرنے کے بعد نیچے ڈھلان کے باعث کئی بار قلابازیاں کھائیں۔