آکورہ مٹن میں سسرالیوں پر بہو کو جلانے کا الزام

 اننت ناگ //عارف بلوچ//اننت ناگ میں مبینہ طور سسرال والوں کے ہاتھوں بہو کو جلا دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد خاتون کے آبائی گاؤں میں لوگوں نے احتجاج کیا اور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔28 سالہ شہزادہ اختر زوجہ مشتاق احمد لون ساکنہ واگوزرپورہ آکورہ مٹن 2 بچوں کی ماں کو سسرال والوں نے مبینہ طور نذر آتش کردیا جس کے بعد اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے مزید علاج معالجے کے لئے سری نگر منتقل کردیا گیا۔واقع کی خبر پھیلتے ہی متاثرہ خاتون کے آبائی گاؤں آکورہ میں لوگوں نے احتجاج کیا اور خاتون کے سسرال والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین ملزموں کو گرفتار کرو، متاثرہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ شروع ہوا۔ایس ایچ او مٹن وسیم احمد نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں صبح ہی شکایت موصول ہوئی ہے اور یہ واقعہ جھگڑا ہونے کے بعد پیش آیا۔ انہوں نے کہا ہم نے فوری طور پر ایک ٹیم کو کیس کی تفتیش کے لیے سری نگر اسپتال بھیجا ہے اور معاملہ کی نسبت کیس درج کیا گیا ہے۔